فلسطینیوں کا قتلِ عام برداشت نہیں کریں گے، چین نے اسرائیلی دفاع کی قرارداد منظور ہونے سے روک دی

فلسطینیو ں کے قتل عام

نیوز ٹوڈے: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں امریکہ کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد کو روس ،چین اور عرب امارات نے ویٹو کر دیا اسی اجلاس میں روس کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کو امریکہ اور یو کے نے ویٹو کر دیا تھا ان قرار دادوں میں امریکہ نے اسرائیل کی حمایت کرتے ہوۓ اسرائیل کو دفاع کا حق دینے پر ذور دیا تھا اور روس کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کے مسودے میں اسرائیلی فوج کے اس مطالبے کی مخالفت کی گئی جس میں غزہ کے لوگوں کو شمالی غزہ سے بے دخل کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کسی بھی قرارداد کو منظور کروانے کیلیے اقوم متحدہ میں شامل کم از کم 9 اراکین کی حمایت حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے-

لیکن اس اجلاس میں برازیل موزمبیق، گھانا ،جاپان مالٹا ، فرانس البانیہ، ایکواڈور، اور سوئزرلینڈ نے شرکت ہی نہیں کی اس اجلاس میں چینی مندوب نے امریکی قرارداد کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوۓ کہا کہ غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی ہونی چاہیے اور چین غزہ کی موجودہ صورتحال کے حل کیلیے روس کی حمایت کرتا ہے اور اسرائیل کو دفاع کے بہانے فلسطینیوں کے قتل عام کی اجازت نہیں دی جا سکتی امریکہ کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کے حق میں 10 ارکان نے ووٹ دیا لیکن روس ،چین اور متحدہ عرب امارات نے ویٹو کر کے قرارداد کو منظور ہونے سے روک دیا-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+