یوکرین کو 'آئرن ڈوم' نہ دینے کے باوجود، اسرائیل روس کی مخالفت سے نہ بچ سکا

آئرن ڈوم

نیوز ٹوڈے: روس یوکرین جنگ میں ولادیمیر زیلینسکی نے یوکرین کے دفاع اور روس کے حملوں سےاپنے ملک کو بچانے کیلیے آئرن ڈوم مانگا تھا لیکن اسرائیل نے اس وقت یوکرین کو آئرن ڈوم دینے سے انکار کر دیا تھا اور انکار کی وجہ یہ بتائی تھی کہ اگر اس نے یوکرین کو آئرن ڈوم دے دیا تو اسرائیل سے اس سب سے اہم طاقت اور ہتھایر کے ایران کے ہاتھوں چلے جانے کا خطرہ ہے کیونکہ روسی فوج یوکرین کے تباہ ہونے والے ہتھیاروں کو ریورس انجینئرنگ کیلیے ایران بھجوا رہی تھی-

اور ایران ایسی تکنیک کے کئی اور ہتھیار بھی تیار کر رہا تھا اسلیے اسرائیل نے یہ خطرہ جتاتے ہوۓ یوکرین کو آئرن ڈوم دینے سے انکار کر دیا تھا کہ اسرائیل کی طاقت ایران کے ہاتھ بھی لگ سکتی ہے یہ تو محض اسرائیل کا ایک بہانہ تھا اصل میں اسرائیل یوکرین کو ہتھیار دے کر روس کے ساتھ تعلقات بگاڑنا نہیں چاہتا تھا کیونکہ شام میں روسی فوج کی اہمیت بہت مضبوط ہے-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+