امریکہ کی ریاست مین لیوسٹن میں فائرنگ سے 22 افراد ہلاک اور 60 زخمی

ریسٹو رینٹ میں فائرنگ

نیوز ٹوڈے: امریکہ کی ریاست مین کے علاقے لیوسٹن میں فائرنگ کے واقعات سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھ گئی ہے متعدد افراد زخمی بھی ہوۓ ہیں غیر ملکی میڈیا کے مطابق بدھ کی شام ایک مسلح شخص نے ایک شراب خانے اور ریستوران میں گھس کور بلا اشتعال فائرنگ شروع کر دی جس سے 22 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گۓ اور بہت زیادہ تعداد میں لوگ زخمی بھی ہو گۓ جن میں شدید زخمیوں کی تعداد 60 ہے جنہیں شہر کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے لیوسٹن کے علاقے میں 2019 کے بعد پیش آنے والا یہ مہلک فائرنگ کا واقعہ ہے جس سے لیوسٹن کے لوگ خوفزدہ ہو گۓ پولیس نے شہر میں الرٹ جاری کر دیا ہے اور لوگوں کو گھروں کے اندر رہنے اور دروازے بند رکھنے کی ہدایت کی ہے-

لیوسٹن شہر میں 39 ہزار افراد رہائش پزیر ہیں لیوسٹن پولیس نے ایک مشتبہ شخص کی تصویر جاری کی ہے جس کو ہوٹل اور شراب خانے میں داخل ہوتے ہوۓ دیکھا جا سکتا ہے اس شخص نے ایک بندوق اٹھا رکھی ہے اور جیسے ہی وہ اندر داخل ہوا اس نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی امریکہ میں پچھلے ایک سال کے دوران فائرنگ کے کئی واقعات پیش آ چکے ہیں رواں برس جولائی تک امریکہ کے مختلف مقامات پر فائرنگ کے 340 واقعات رپورٹ ہوۓ ہیں-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+