فلسطینی صحافی اور میڈیا سے متعلق لوگ اسرائیلی فوج کے حملوں کا نشانہ بننے لگے

حملوں کا نشانہ

نیوز ٹوڈے: صیہونی فوج نے غزہ پر فضائی حملون کے بعد اب زمینی آپریشن بھی شروع کر دیا ہے تباہ حال غزہ کے فلسطینیوں پر اسرائیلی ٹینکوں نے 24 گھنٹوں میں اتنے گولے برساۓ کہ ان حملوں میں 704 فلسطینی شہید ہو گۓ اور سینکڑوں زخمی ہو گۓ اسرائیلی فوج رہائشی علاقوں پر بمباری کر رہی ہے اور غزہ میں فلسطینی صحافیوں اور میڈیا سے متعلق لوگوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے الجزیرہ ٹی وی کے ایک صحافی وائل الدحدوح کے گھرپر اسرائیلی فوج نے حملہ کرکے ان کے پورے خاندان کو موت کے گھاٹ اتار دیا-

اس حملے میں صحافی کی بیوی بیٹا اور بیٹی شہید ہو گۓ شہداء میں اس صحافی کے خاندان کے دیگر کئی افراد بھی شامل ہیں اسرائیلی فوج کےغزہ پرحملوں کے وقت اس صحافی نے اپنے خاندان کو شمالی غزہ سے نصیرات منتقل کر دیا تھا جب اسرائیلی فوج نےشمالی غزہ کے لوگوں کو علاقہ چھوڑنے کا حکم دیا تھا لیکن اسرائیلی فوج نے ان کے خاندان کو نصیرات میں بھی نہ چھوڑا عرب ٹی وی الجزیرہ نے الدحدوح کو اپنے خاندان والوں کو سپرد خاک کرتے ہوۓ وڈیوز جاری کی ہیں خان یونس کے علاقے میں بھی اسرائیلی فوج نے ایک صحافی کے گھرکو نشانہ بنایا ہے اور ان کے پورے خاندان کو موت کی آغوش میں سلا دیا-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+