گوجرانوالہ 5 سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل

بچہ زیادتی کے بعد قتل

نیوز ٹوڈے: گوجرانوالہ میں تین روز قبل ایک 5 سالہ بچے کی گمشدگی کا واقعہ پیش آیا تھا بچے کے والدین نے اپنے 5 سالہ بیٹے کی گمشدگی کی رپورٹ گوجرانوالہ تھانے میں لکھوائی تھی پولیس کی تحقیق اور تلاش پر آج بچے کی لاش مل گئی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ بچے کے ساتھ زیادتی کی گئی اور پھر اسے تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا گیا-

پوسٹ مارٹم رپورٹ سے یہ حقیقت سامنے آئی ہے کہ بچے کے سر پر اینٹیں مار کر اسے قتل کیا گیا ہے بچے کے ساتھ زیادتی اور قتل کے کیس میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے گوجرانوالہ پولیس کے مطابق ملزم بچے کا محلہ دار ہے اور بچے کا اپنے والدین کو ملزم کی نازیبا حرکات کے متعلق بتانے پرملزم نے بچے کو اغوا کر لیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا اور اپنا جرم چھپانے کیلیے بچے پر تشدد کر کے اسے ہلاک کردیا-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+