مسجدِ اقصیٰ میں عبادت کیلئے مسلمانوں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
- 27, اکتوبر , 2023
نیوزٹوڈے: اسرائیل نے یروشلم میں قائم مسجد القصی کو مسلمانوں کے لیے بند کر دیا اور دوسری طرف یہودیوں کو ممانعت کے باوجود ، عبادت کرنے کی اجازت دے دی۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق، اسرائیل احکام نے مسلمانوں کے لیے مسجد اقصی کے تمام دروازے بند کر دیے ہیں تاہم یہودیوں کو مسجد میں جانے کی اجازت ہے۔
رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ بیت المقدس کے محکمہ اسلامی اوقاف نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔اسلامی اوقاف نے کہا ہے کہ اسرائیل پولیس افسر نے مسجد کے سارے رستے بند کر دیے ہے۔ مزید بتایا گیا کہ قدیم شہر میں واقع مسجد اقصی کی پالیسی کے تحت، یہودی مسجد کا احاطہ کر سکتے ہے لیکن ان کو وہاں عبادت کی اجازت نہیں ہے۔ لیکن اس کے باوجود، یہودی کئی مرتبہ اس جگہ پر عبادت کرنے آئے ہیںَ
تبصرے