اسرائیل بھڑکا حماس کے دورہ ماسکو سے
- 28, اکتوبر , 2023
نیوز ٹوڈے: فلسطین کے عسکری گروپ حماس کا ایک وفد آج روس کے دورے پر ماسکو پہنچ گیا حماس کے وفد کے دورہ روس سے اسرائیل آگ بگولہ ہو گیا حماس کے اس اعلٰی سطح کے وفد کی قیادت تحریک کے سیاسی بیورو کے رکن موسٰی ابو مرزوک کر رہے ہیں حماس کے وفد کا روسی وزراء نے بھر پور استقبال کیا ہے روس کی اس میزبانی کی اسرائیل نے شدید مزمت کی ہے اور اسرائیل نے روس سے حماس کے وفد کو ملک سے نکالنے کا مطالبہ بھی کیا ہے اسرائیل کا کہنا ہے فلسطینی تنطیم حماس داعش سے بھی بد ترین دہشت گرد تنظیم ہے جس کی روس حمایت کر رہا ہے
اسرائیل سے حماس کا دورہ روس اس لیے برداشت نہیں ہو رہا کیونکہ حماس کے وفد کے ساتھ ہی ایران کے نائب وزیر خارجہ علی باقر بھی روس کا دورہ کر رہے ہیں حماس کے سینیئر رہنما موسٰی ابو مرزہو نے روس کے نائب وزیر خارجہ میخائل بوگدانوف سے فلسطین میں جاریاسرائیلی جارحیت پر بات چیت کی حماس وفد نے روسی حکام سے کہا کہ اگر اسرائیل نے جارحیت کا سلسلہ اسی طرح جاری رکھا تو فلسطین کا عوامی غصہ آتش فشاں بن کر پھٹ سکتا ہے روسی نائب وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت اب بند ہونی چاہیے
تبصرے