بھارتی فوج نے کی ایک مرتبہ پھر سیالکوٹ بارڈر پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی

 

        نیوز ٹوڈے: بھارتی فوج نے آج ظفر وال سیالکوت میں ورکنگ باؤنڈری پر جنگ بندی معاہدہ کی خلاف ورزی کرتے ہوۓ کواڈ کواپٹر ڈرون سے در اندازی کی کوشش کی لیکن پاک فوج نے بروقت جوابی کاروائی کرتے ہوۓبھارتی ڈرون کو الٹے پاؤں واپس بھگا دیا بھارتی فوج نے ڈرون کی دراندازی کی ناکامی کو چھپانے کیلیے پاکستانی پوسٹوں پر فائرنگ شروع کر دی پاکستانی فوج نے بھارتی کاروائی کا بھر پور جواب دیا بارڈر کی دونوں جانب فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے کافی دیر تک جاری رہا ایڈیشنل ڈپٹی کمیشن کے مطابق ظفر وال سیکٹر کے سرحدی علاقوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیاہے بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے سول آبادی کو نقصان پہنچا ہے 

    متاثرہ سرحدی علاقوں کے شہریوں کیلیے حفاظتی کیمپ قائم کر دیے گۓ ہیں پاک فوج کی جوابی فائرنگ سے بھارتی سرحدی علاقوں پر تعینات کئی بھارتی فوجی زخمی ہوگۓ بھارتی فوج کی فائرنگ سے 4 شہری زخمی ہوۓ ہیں بے شک پاک فوج نے بھارت کے جنگی جنون کو ناکام بنا دیا لیکن بھارت نے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی ہے

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+