امریکی ریاست میکسیکو میں مچائی سمندری طوفان نے تباہی
- 28, اکتوبر , 2023
نیوز ٹوڈے: شمالی امریکی ریاست میکسیکو میں آنے والے سمندری طوفان نےعلاقے میں تباہی کے تمام ریکارڈ تور دیے ہیں طوفان کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ سمندر کا پانی سڑکوں اور آبادیوں میں داخل ہو گیا کئی گھر دکانیں اور ہوٹل تباہ ہو گۓ سمندری طوفان کے باعث مواصلاتی رابطے منقطع ہو گۓ اور میکسیکو کے ائرپورت کو بھی عارضی طور پر بند کر دیا گیا جس وقت یہ 5 درجے کا اوٹس سمندری طوفان میکسیکو کے سمندر سے ٹکرایااس وقت 265 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی تھیں اس سمندری طوفان نے سب سے زیادہ تباہی تفریحی مقام اکایونکو میں مچائی
جہاں درخت جڑ سے اکھڑ گۓ گھروں اور مکانوں کی چھتیں اڑ گئیں دریا کا پانی بپھرنے کی وجہ سے پانی سڑکوں پر آگیا کئی گاڑیاں سمندر میں بہہ گئیں کئی لوگ بھی پانی کے ریلے میں بہہ گۓ جن میں سے 4 افراد تاحال لاپتہ ہیں اور 27 افراد ہلاک ہو گۓ ہیں اکتوبر 2015 اور اس سے پہلے 1997 میں میکسیکو کے پیسیفک ساحلی پٹی سے ٹکرانے والے طوفان کیٹیگری 4 کے طوفان تھے لیکن اس وقت آنے والا طوفان پہلے طوفانوں سے زیادہ شدید اور تباہ کن تھا جس نے امریکہ جیسے طاقتور اور ترقی یافتہ ملک کو بھی سنبھلنے کا موقع نہ دیا
تبصرے