نیتن یاہو کو ایک طرف حماس اور حزب اللٰہ کے حملوں اور دوسری طرف اسرائیلی فوج اور عوام کا سامنا

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو

نیوز ٹوڈے: اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو کو ایک تو حماس اور حزب اللٰہ کے حملوں کا سامنا ہے تو دوسری طرف ان کے اپنے ہی ملک کی عوام ان کے خلاف ایکشن میں آگئی ہے نیتن یاہو کے برسر اقتدار آتے ہی اسرائیلی عوام کی کثیر تعداد نے انکی قیادت کو قبول نہیں کیا تھا اور اب جنگ کے دوران جب نیتن یاہو نے یہ بیان دیا تھا کہ7 اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر حملوں کی منصوبہ بندی سے متعلق انہیں کوئی آگاہی نہیں تھی نیتن یاہو نے کہا کہ ان کی فوج نے انہیں حماس کی تیاریوں اور منصوبہ بندی سے متعلق کچھ نہیں بتایا تھا ۔

نیتن یاہو کے اسرائیلی فوج کی ناکامی کے اعتراف پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور سیکیورٹی اور انٹیلیجنس کو مورد الزام ٹھہرانے پر عوام اور فوج غصے میں آ گئی جب حالات بے قابو ہونے لگے تو نیتن یاہو نے اپنے ہی بیان پر معافی مانگ لی اور فوج اور ایجنسیوں کی اہمیت کو تسلیم کر لیا نیتن یاہو نے کہا کہ میں معذرت خواہ ہوں میں نے جو کچھ کہا مجھے نہیں کہنا چاہیے تھا میں تمام فوجی سربراہان کی حمایت کرتا ہوں ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+