روس کے مسلمانوں نے اسرائیلی بھگوڑوں کو واپس اسرائیل جانے پر مجبور کر دیا
- 30, اکتوبر , 2023
نیوز ٹوڈے : روس کے علاقے داغستان میں مسلمان آباد ہیں روسی مسلمانوں کے اس علاقے میں کچھ اسرائیلی بھی آباد ہیں جنگ کے دوران حماس کے حملوں سے خوفزدہ ہو کر لوگوں نے اپنے گھر بار چھوڑنے شروع کر دیے ہیں اسرائیلی حملوں نے جہاں غزہ اور دوسرے علاقے کے لوگوں کو گھر چھوڑنے پر مجبور کر دیا ہے وہیں اسرائیل سے بھی کثیر تعداد میں لوگوں کا ملک چھوڑنے کا سلسلہ جاری ہے ہزاروں کی تعداد میں فرار ہونے والے یہودی روس کے علاقے داغستان میں بھی پناہ لینے لگے ہیں ۔
آج جب ہزاروں اسرائیلی ہوائی جہازوں کے ذریعے داغستان ایئر پورٹ پر اترے تو وہاں کے مسلمانوں نے رن وے پر ہی ان پر حملہ کر دیا اور جو بھی اسرائیلی ان کے ہتھے چڑھتا اس کی خوب پٹائی کرتے مسلمانوں کے اس اچانک حملے سے اسرائیلی بوکھلا گۓ انہیں کچھ سمجھ نہیں آ رہا تھا ایئر پورٹ پر بھگدڑ مچ گئی مسافر واپس جہازوں کی طرف بھاگنے لگے داغستان کے لوگوں کا غصہ کم نہیں ہو رہا تھا انہوں نے ایئر پورٹ پر عملے اور سیکیورٹی کی تمام کاروائیوں کو بھی فیل کر دیا اور یہودیوں پر خوب غم وغصہ نکالا خود کو بچاتے ہوۓ اسرائیلی دوبارہ جہاز میں سوار ہوۓ اور واپس اسرائیل چلے گۓ ۔
تبصرے