معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کا بیٹا خودکشی کرنے سے جاں بحق

مولانا طارق جمیل کے بیٹے

نیوز ٹوڈے : معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل اتوار کی کی شام گولیاں لگنے سے جاں بحق ہو گۓ میاں چنوں پولیس کے مطابق عاصم جمیل کو زخمی حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوے خالق حقییقی سے جا ملے عاصم جمیل کی حادثاتی موت پر مختلف شعبہ ہاۓ زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ ، سابق وزیر اعظم شہباز شریف ، میئر کراچی مرتضٰی وہاب ، نون لیگ کی نائب صدر مریم نواز اور دیگر سیاسی شخصیات نے بھی مولانا طارق جمیل سے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور ان کے بیٹے کی وفات پر ان کے غم میں برابر کا شریک ہونے کا یقین دلایا ہے ۔

نگران وزیر اطلاعات نے کہا کہ جوان سال بیٹے کی موت والدین کیلیے ناقابل برداشت صدمہ ہے اللٰہ تعالٰی مرحوم کے والدین کو صبر جمیل عطا فرماۓ عاصم جمیل کی موت کے بعد ہی سوشل میڈیا پر مختلف افواہیں پھیلنے لگیں کہ ان کی موت کیسے ہوئی ان چہ مگوئیوں پر عاصم جمیل کے بڑے بھائی نے میڈیا کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کروایا انہوں نے بتایا کہ عاصم جمیل بچپن ہی سے ڈپریشن کی بیماری کے مریض تھے اور وقت کے ساتھ ساتھ ان کی بیماری میں شدت آ گئی تھی ان کی بیماری کو کنٹرول کرنے کیلیے پچھلے چھ ماہ سے انہیں الیکٹرک شاکس لگواۓ جا رہے تھے آج وہ گھر پر اکیلے تھے اور اپنی تکلیف سے چھٹکارا پانے کیلیے انہوں نے گیٹ پر موجود چوکیدار سے گن لے کر اپنی جان لے لی مولانا یوسف جمیل نے کہا کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی عاصم جمیل کی موت محض ایک حادثہ ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+