اسرائیلی فوج شمالی غزہ کی سرکاری عمارتوں اور ہسپتالوں کو بہانے بہانے سے تباہ کر رہی ہے حماس

غزہ کے الشفاء ہسپتال

نیوز ٹوڈے : غزہ کے شمالی علاقے میں اسرئیلی حملوں کی شدت اور اسرائیلی فوج کے بار بار اس علاقے کو خالی کرنے کی دھمکیوں کی وجہ سے تقریباً 7 لاکھ فلسطینی جنوبی غزہ کی طرف ہجرت کر چکے ہیں لیکن اب بھی تین لاکھ کے قریب لوگ شمالی غزہ میں موجود ہیں ان میں سے ہزاروں لوگوں نے اپنا گھر بار چھوڑ کر ہسپتالوں میں پناہ لے رکھی ہے اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کے دس سے زیادہ ہسپتال خالی کرا دیے ہیں لیکن شمالی غزہ کے الشفاء ہسپتال میں اب بھی ہزاروں فلسطینی قیام پذیر ہیں ۔

حماس نے دعوٰی کیا ہے کہ الشفاء ہسپتال میں 40 ہزار لوگوں نے پناہ لے رکھی ہے اور اسرائیلی فوج ان 40 ہزار لوگوں پر حملہ کرنے کے مختلف بہانے ڈھونڈ رہی ہے اسرائیلی فوج نے ایک وڈیو جاری کیا ہے جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ اس ہسپتال کے نیچے حماس کا ہیڈ کورٹر واقع ہے اس لیے اسرائیل اس ہسپتال کو خالی کروانے کی دھمکیاں دے رہا ہے اس سے پہلے بھی اسرائیل اس ہسپتال کو خالی کروانے کا نوٹس جاری کر چکا ہے یہ دھمکیاں اور نوٹس محض اسرائیل کے بہانے ہیں غزہ کے ہسپتالوں اور سرکاری عمارتوں کو نشانہ بنانے کیلیے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+