قرآن اٹھا کر دیکھ لو اور تاریخ پلٹ کر دکھ لو جیسا آج غزہ کے ساتھ ہو رہا ہے ویسا ہی کل باقی مسلم ملکوں کے ساتھ بھی ہوگا

غزہ کے مسلمان

نیوز ٹووڈے: غزہ کے مسلمانوں کو کسی بھی مسلم ملک سے مدد کی امید نہیں رہی دو روز قبل غزہ کے لوگوں نے مسلمانوں کے متعلق یہ بیان ریکارڈ کروایا تھا کہ ہمارے لیے مدد اور مغفرت کی دعا نہ کرو کیونکہ ہم مردہ نہیں ہیں بلکہ حقیقت میں تم مردہ ہو چکے ہو تمہارے ضمیر مردہ ہو چکے ہیں کیونکہ کل تک جو مسلمان ملک زبانی کلامی اسرائیل اور یہودیوں کا بائیکاٹ کر رہے تھے آج وہ اپنے بیانوں سے بھی مکر چکے ہیں ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ ہم پر جو الزام لگایا جا رہا ہے کہ ایران حماس کو ہتھیار اور دوسری مدد فراہم کر رہا ہےتو یہ سراسر جھوٹا اور غلط الزام ہے-

اسی طرح ترکیہ اور آزربائیجان بھی لگاتار اسرائیل کو تیل اور ایندھن سپلائی کر رہے ہیں وہی تیل اسرائیل کے ڈرونز اور جنگی جہازوں میں بھر کر غزہ پر حملے کیے جا رہے ہیں اردن بھی ایک اسلامی ملک ہے جس کے لیڈر نے جنگ کے شروع میں بائیڈن سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا تھا لیکن اسی اردن نے اب امریکہ سے اپنی سرحد پر دفاعی سسٹم تعینات کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے مسلمان ملکوں کے اس طرح اپنے مسلما ن بھائیوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے پر حزب اللٰہ کے سینیئر نے عرب اور مسلمان ملکوں کو جھنجھوڑتے ہوۓ کہا ہے کہ قرآن اٹھا کر دیکھ لو اور تاریخ پلٹ کر دیکھ لو آج جیسا اسرائیل غزہ کے ساتھ کر رہا ہے اور تم خاموش بیٹھے ہو کل ایسا ہی تمہارے ساتھ بھی ہوگا-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+