لبنان نے کی تیاری غزہ اسرائیل جنگ میں کودنے کی

غزہ اسرائیل جنگ

نیوز ٹوڈے: اسرائیل فلسطین جگ کے دوران بم اور گولے بارود غزہ کی سرزمین پر گر رہے ہیں لیکن درد لبنان میں محسوس ہو رہا ہے لبنان جنگ میں کودنے کا پکا ارادہ کر چکا ہے لبنان میں حزب اللٰہ کے لڑاکے جنگ کے دوران کئی مرتبہ اسرائیل پر حملہ بھی کر چکے ہیں نیتن یاہو کئی مرتبہ لبنان کو جنگ سے دور رہنے کی دھمکی بھی دے چکا ہے نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ لبنان حزب اللٰہ کے کندھے پر بندوق رکھ کر چلا رہا ہے اگر لبنان جنگ سے بازز نہ آیا تو اسے اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی-

جنگ میں اب تک حزب اللٰہ کے 45 لڑاکے شہید ہو چکے ہیں لیکن حزب اللٰہ کے حوصلے پھر بھی بہت بلند ہیں حزب اللٰہ نے بھی اسرائیلی فوج کو یہ دھمکی دی ہے کہا گر غزہ میں اسرائیلی فوج داخل ہوئی تو اسرائیل پر قیامت مشرق سے ٹوٹے گی ان دھمکیوں کی وجہ سے اسرائیل نے غزہ میں گھسنے سے قبل حزب اللٰہ کے ٹھکانوں پر حملے شروع کر دیے جیسے جیسے حزب اللٰہ کے ٹھکانوں پر حملے تیز ہو رہے ہیں لبنان میں اسرائیل کے خلاف مظاہرے بھی بڑھتے جا رہے ہیں غزہ کے حق میں اس وقت سب سے بڑے اور زیادہ مظاہرے لبنان میں ہی ہو رہے ہیں ان مظاہرین میں فلسطین کے پناہ گزین بھی شامل ہیں جو غزہ کو تباہ ہوتا دیکھ کر بہت دکھ ااور غم میں ہیں-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+