اسرائیلی یرغمال خواتین نے جنگ کا ذمہ دار نیتن یاہو کو قرار دے دیا
- 31, اکتوبر , 2023
نیوز ٹوڈے : فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیلی قیدیوں میں سے تین فلسطینی خواتین کی وڈیو جاری کی ہے ان اسرائیلی خواتین نے کہا ہے کہ ہماری یرغمالی کے ذمہ دار نیتن یاہو ہیں اسرائیل کے عام شہری نیتن یاہو کی غلط حکومتی اور فوجی پالیسیوں کی قیمت چکا رہے ہیں حماس نے ان قید خواتین کی 76 سیکنڈ کی وڈیو جاری کی ہے بظاہر وہ خواتین بالکل تندرست دکھائ دے رہی تھیں صاف ظاہر ہو رہا تھا کہ قید کے دوران ان پر کوئ تشدد نہیں کیا گیا ۔
ان مغوی اسرائیلی خواتین نے جنگ کا ذمہ دار نیتن یاہو کو قرار دیا ہے اور اسرائیلی حکومت سے اپیل کی ہے کہ انھیں رہا کروانے کیلیے اسرائیل فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے ان خواتین نے کہا کہ ہم 23 روز سے قید میں ہیں لیکن اسرائیلی حکومت نے ہماری رہائ کیلیے کوئ اقدام نہیں کیا ایک خاتون نے بار بار اپیل کی ہے کہ حماس کی حراست میں اسیر اسرائیلیوں کی رہائ کیلیے نیتن یاہو قیدیوں کے تبادلے کے اقدامات کرے اس وڈیو پیغام پر نیتن یاہو کا رد عمل بھی سامنے آ گیا ہے نیتن یاہو نے کہا ہے کہ یہ وڈیو نفسیاتی پروپیگنڈہ ہے ہم اسرائیلی یرغمالیوں کی واپسی کیلیے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے۔
تبصرے