بنگلہ دیش میں سیاسی ہلچل جنگ کی صورت اختیار کرنے لگی

سیاسی محاذ جنگ

نیوز ٹوڈے : اس وقت دنیا بھر میں کچھ ملک جنگ کی مصیبت سہہ رہے ہیں تو کچھ ملکوں میں سیاسی محاذ کھلا ہوا ہے ایسا ہی ایک ملک بنگلہ دیش ہے جہاں دو روز قبل ایک لاکھ سے زائد افراد حکومت کے خلاف بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں سڑکوں پر نکل آۓ مظاہرین بنگلہ دیش کی حالیہ وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد سے استعفے کی مانگ کر رہے تھے بنگال حکومت نے مظاہرین کے خلاف سخت کاروائ کرتے ہوۓ لاٹھی چارج کیا حکومت اور عوام کے درمیان جھڑپ میں 100 سے زائد افراد زخمی ہو گۓ اس جھڑپ کے دوران ایک پولیس اہلکار اور ایک شہری جاں بحق بھی ہوا مظاہرین نے ایک پولیس چوکی کو بھی آگ لگا دی ڈھاکہ کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں ۔

بنگال حکومت نے آج حکومت مخالف بنگلہ دیش نیشنلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل اور اپوزیشن کے لیڈر مرزا فخرالاسلام عالمگیر اور ان کے کئ ساتھیوں کو گرفتار کر لیا پاکستان کی طرح بنگلہ دیش کی معیشت پہلے ہی تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے اور سیاسی ہلچل پاکستان کی طرح بنگلہ دیش حکومت کیلیے ایک اور گھمبیر مسۂلہ بن چکا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+