غزہ میں اسرائیلی حملوں سے ہر 10 منٹ میں ایک بچہ شہید ہو رہا ہے

چلڈرن فنڈ آرگنائزیشن

نیوزٹوڈے: اقوام متحدہ کے چلڈرن فنڈ آرگنائزیشن (یونیسیف) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں ہر 10 منٹ میں ایک بچہ شہید ہو رہا ہے۔ یونیسیف کے مطابق غزہ میں روزانہ اسرائیلی بمباری سے 420 سے زائد بچے ہلاک یا زخمی ہو رہے ہیں۔ دوسری جانب صحافیوں کی بین الاقوامی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (سی پی جے) نے کہا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے تنازع میں 31 صحافی مارے جا چکے ہیں۔

سی پی جے نے مزید کہا کہ غزہ جنگ میں کم از کم نو صحافی لاپتہ یا حراست میں ہیں۔ اسرائیلی بمباری اور زمینی حملے کی وجہ سے غزہ میں صحافیوں کو شدید خطرات کا سامنا ہے۔ غور طلب ہے کہ 07 اکتوبر سے اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 8400 تک پہنچ گئی ہے جب کہ 23000 سے زائد زخمی ہیں، شہداء میں 73% بچے، خواتین اور بوڑھے شامل ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+