غزہ: ترک فرینڈ شپ اسپتال کے قریب اسرائیلی فوج کےدھماکوں سے 23 فلسطینی شہید
- 31, اکتوبر , 2023
نیوزٹوڈے: اسرائیل کی بمباری سے غزہ میں ترک فرینڈ شپ اسپتال کے قریب دھماکوں سے مزید 23 فلسطین شہید ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی فوجی نے گھر میں حملہ کیا جس کے نتائج میں ایک گھر کے چھے افراد اور ایک خاندان کے آٹھ افراد بچوں سمیت جاں بحق ہو گئے۔ مزید بتا جا رہا ہے کہ انہوں نے کیمپوں پر بھی حملہ کیا ہے۔ حماس کے مسلح ونگ کا کہنا ہے کہ اس نے ان ٹینکوں پر حملہ کیا جو شمال مغربی غزہ میں پیش قدمی کر رہے تھے جبکہ ایک عمارت کے اندر موجود ایک "اسرائیلی فورس" کو بھی ختم کر دیا۔
فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کا کہنا ہے کہ غزہ شہر میں القدس ہسپتال کے قریب اسرائیلی حملوں سے بے گھر ہونے والے شہریوں اور صحت کے کارکنوں میں خوف و ہراس پھیل رہا ہے۔ وزیر اعظم نیتن یاہو کی جانب سے جنگ بندی کے مطالبات کو مسترد کرتے ہوئے محصور علاقے میں بمباری کی اطلاع ہے۔ غزہ میں انڈونیشیا کے اسپتال نے منگل کو صبح سویرے اس سہولت کے قریب تیسرے حملے کی اطلاع دی، ترکی-فلسطینی فرینڈشپ اسپتال کی جانب سے کہا گیا کہ اسرائیلی حملے سے نقصان اور زخمی ہوئے۔
غزہ کے یورپی اسپتال کے آس پاس اسرائیلی فضائی حملوں کی اطلاع ملی ہے۔اقوام متحدہ کے حکام نے سلامتی کونسل سے جنگ بندی کی اپیل کی ہے، جیسا کہ یونیسیف کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں روزانہ 420 سے زائد بچے ہلاک یا زخمی ہو رہے ہیں۔
7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں اسرائیلی حملوں میں کم از کم 8,306 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔ اسرائیل میں 1,400 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
تبصرے