ایسا ملک صرف امریکہ ہےجو دنیا میں خونریزی اور جنگ سے اپنا کاروبار چلاتا ہے ولادیمیر پیوٹن
- 01, نومبر , 2023
نیوز ٹوڈے: ایک روز قبل غزہ کے بچوں نے تباہ شدہ گھروں کے ملبے پر کھڑے ہو کر ولادیمیر پیوٹن کو مدد اور جنگ بندی کیلیے پکارا تھا فلسطینی بچوں کی یہ وڈیو پوری دنیا میں بہت وائرل ہوئی اس وڈیو کے بعد روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اسرائیل پر اور بھی آگ بگولہ ہو گۓ انہوں نے کریملن کے اعلٰی حکام سے گفتگو کرتے ہوے کہا جب آپ چاروں طرف خون میں ڈوبی ہوئی بچوں ، عورتوں ، ڈاکٹروں اور مدد گاروں کی لاشیں دیکھتے ہیں تو آپ غصے سے بے قابو ہو جاتے ہیں اس وقت غزہ میں ایسا ہی ہو رہا ہے-
لیکن پوری دنیا کو یہ جاننا ہوگا کہ مشرق وسطٰی میں معصوم شہریوں کے قتل کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے ان حلات کے زمہ دار امریکہ اور مغربی ملک ہیں کیونکہ امریکہ افرا تفری اور تباہی چاہتا ہے اگر تاریخ اٹھا کر دیکھیں تو معلوم ہوتا ہے کہ وہ ملک صرف امریکہ ہے جو جنگ اور خونریزی سے اپنا کاروبار چلاتا ہے چاہے وہ جنگ یوکرین میں لڑی جا رہی ہو یا غزہ اور فلسطین کے خلاف-
تبصرے