انڈیا باپ اپنی طلاق یافتہ بیٹی کو بینڈ باجے اور باراتیوں کے ساتھ گھر لے آیا
- 01, نومبر , 2023
نیوز ٹوڈے: انڈیا میں ہوا طلاق کا انوکھا واقعہ بیٹی کو طلاق ہونے پر باپ بینڈ باجے اور باراتیوں کے ساتھ بیٹی کے سسرال پہنچ گیا اور آتش بازی کرتے ہوۓ اور بینڈ باجا بجاتے ہوۓ بیٹی کو اپنے گھر لے آیا تفصیلات کے مطابق انڈیا کی سشی گپتا جس کے والد پریم گپتا نے اپنی بیٹی کی شادی اپنی مرضی سے کی لیکن شادی کے کچھ عرصہ بعد ہی سشی گپتا کے شوہر اور اس کے سسرالیوں نے اسے تنگ کرنا شروع کر دیا اور اسے گھر سے نکالنے کی سازشیں شروع کر دیں اسی بات کی ٹینشن لینے سے سشی گپتا کے والد پریم گپتا کو کینسر کا مرض لاحق ہو گیا-
سشی کا شوہر اس پر تشدد کرتا اور مارتا پیٹتا بھی تھا یہاں تک کہ تین بار معاملہ پولیس تک بھی جا پہنچا اور پولیس نے آکر معاملہ رفع دفع کرایا سشی اپنے سسرالیوں سے بار بار ایک ہی بات کہتی کہ میرا والد کینسر کا مریض ہے اور میں اسے مزید ٹینشن نہیں دینا چاہتی میں اسی گھر میں رہوں گی اور آپ لوگوں کی ہر بات مانوں گی لیکن اس کے باوجود اس کے سسرالی اس بات کو ماننے کو تیار نہ تھے آخرکار سشی کے والد کو غصہ آگیا اور وہ باقاعدہ بارات لے کر ساتھ میں بینڈ باجے والوں اور آتش بازی کا سامان لے کر بیٹی کے سسرال پہنچ گیا اور اپنی بیٹی کو طلاق دلوا کر گھر لے آیا-
تبصرے