یمن کی فوج بھی حوثی لڑاکوں کےساتھ شامل ہو گئی

یمن کی فوج

نیوز ٹوڈے: یمن میں حوثی لڑاکوں کے ساتھ یمن کی فوج نے بھی اسرائیل پر حملہ کر دیا ہے یمن کے ایک فوجی کمانڈر نے خود یہ بیان دیا ہے کہ ہم نے کئی ڈرونز اور میزائلیں اسرائیل کی طرف داغی ہیں ہمارے تمام ڈرونز اور میزائلیں سیدھی نشانے پر لگی ہیں انہیں سعودی عرب یا مصر کا کوئی ائر ڈیفینس سسٹم روک نہیں پایا کیونکہ یہ تمام ڈرونز اور میزائلیں بہت اونچائی سے داغے گۓ اور یمن کے حوثیوں نے اسرائیل کے دیمونا پاور پلانٹ پر حملہ کرنے کی دھمکی بھی دی ہے اسرائیل کا یہ سب سے بڑا پاور پلانٹ ہے اگر غزہ می جنگ نہ رکی اور اس پاور پلانٹ کو نشانہ بنایا گیا تو سارا کھیل ہی ختم ہو جاۓ گا-

القاسم بریگیڈ نے آج اسرائیلی فوج اور اسرائیل کے کئی شہروں کو نشانہ بنایا ہے جن میں اسرائیل کا سب سے بڑا شہر تل ابیب بھی شامل ہے جہاں حماس نے کئی راکٹ برساۓ ہیں حماس لڑاکوں نے اسرائیل کی تین گاڑیوں پر میزائل حملے کیے اور ان حملوں میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گیا حماس اور حزب اللٰہ کے بعد اب حوثی تحریک اور یمن کی فوج نے بھی اسرائیل کے خلاف جنگ کا آغاز کر دیا ہے تو اسرائیل کے ساتھ دو دو نۓ مورچے کھل گۓ ہیں-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+