غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے کئی ممالک نے اسرائیل سے تعلقات ختم کرنے کا اعلان کر دیا
- 02, نومبر , 2023
نیوز ٹوڈے : غزہ اور فلسطین کے دوسرے شہروں میں اسرائیلی جارحیت اور تشدد آمیز رویے پر دنیا بھر سے اسرائیل کے ساتھ سفارتی اور تجاتی تعلقات کا سلسلہ منقطع کرنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے لاطینی امریکہ کے تین ملکوں نے اسرائیل سے اپنے سفارتی تعلقات توڑنے کا اعلان کر دیا ہے اور اسرائیل سے اپنے سفیر واپس بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے لاطینی امریکہ کے یہ تین ملک چلی ، بولیویا اور کولمبیا ہیں یہ تینوں مسلم ملک نہیں ہیں لیکن انسانیت کے ناطے فلسطینیوں کا ساتھ دیتے ہوۓ اسرائیل کے ساتھ تمام تعلقات ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے کولمبیا کے صدر گیسٹاوو پیٹرو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل وہی تاریخ دوہرا رہا ہے جیسے یہودیوں کے ساتھ ہٹلر نے کیا تھا ۔
بولیویا کے صدر لوئیس البرٹو نے بھی کہا ہے کہ وہ اسرائیل کے جرائم کی مذمت کرتے ہیں اور اسرائیل جیسے تشدد پسند ملک سے انہوں نے تمام تعلقات توڑنے کا اعلان کر دیا چلی کے صدر نے بھی اسرائیلی تشدد کو ناقابل قبول قرار دے دیا ہے اور غزہ میں ادویات خوراک اور انسانی ضروری اشیاء پر پابندی لگانے سے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللٰہ خمینی نے بھی مسلم ملکوں سے اسرائیل کو تیل اور خوراک کی سپلائی روکنے کی اپیل کی ہے انہوں نے کہا کہ جب تک اسرائیلی غزہ پر بمباری بند نہیں کرتا تب تک مسلم ملکوں کے راستے اسے تیل اور خوراک کی سپلائی بند ہونی چاہیے ۔
تبصرے