اسرائیل فلسطین جنگ کے دوران امریکہ اور ایران ایک دوسرے کی گردن دبوچنے کی تیاری میں لگے ہوۓ ہیں
- 02, نومبر , 2023
نیوز ٹوڈے : اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ میں کئی اور ملک بھی شامل ہو چکے ہیں جیسے حزب اللٰہ نے اسرائیل پر جو راکٹ برساۓ تو ان میں سے ایک راکٹ مصر میں گر گیا اور حوثی لڑاکوں کی ایک میزائل اردن یں جا گری تو ان ملکوں نے اپنے ہتھیار خانے ٹٹولنے شروع کر دیے اسی طرح جنگ کے دوران عراق اور شام میں امریکی فوجی اڈوں پر بھی حماس نے کئی حملے کیے ہیں جنگ کے 26 دنوں میں حماس نے 11 شام میں موجود امریکی اڈوں پر کیے اور 16 حملے عراق میں امریکی اڈوں پر کیے حماس نے امریکی اڈوں پر ڈرونز اور راکٹ سے حملے کیےعراق اور شام دونوں ملکوں میں ایران کا اثرو رسوخ امریکہ سے کہیں زیادہ ہے عراق ایران کا پڑوسی ملک ہے اور عراق میں کئی تنظیموں اور تحریکوں کو ایران کی مدد حاصل ہے ایران جن تحریکوں کی مدد کرتا ہے وہ ایران کے اشارے پر ہی کام کرتی ہیں ۔
اسی طرح شام ایران کا دوست ملک ہے اور وہاں بھی ایران کی زیادہ چلتی ہے اسی لیے حال میں امریکی اڈوں پر ہونے والے حملوں کا ذمہ دار بھی امریکہ نے ایران کو ٹھہرایا ہے اور ایران کے ان حملوں سے بچنے کیلیے امریکہ نے مغربی ایشیا میں مزید 300 فوجی اور پیٹریاٹ ڈیفینس سسٹم تعینات کر دیا ہے شام اور عراق کے علاوہ امریکہ کے سب سے زیادہ فوجی کویت میں موجود ہیں جن کو ایران نشانہ بنا سکتا ہے اس وقت جنگ تو اسرائیل اور فلسطین کے درمیان ہو رہی ہے لیکن ایران اور امریکہ ایک دوسرے کی گردن تک پہنچنے کی تیاری کر رہے ہیں ۔
تبصرے