کم جانگ اون کے اعلان نے کیا اسرائیل اور امریکہ کو پریشان

شمالی کوریا کے صدر کم جانگ اون

نیوز ٹوڈے: جنوبی کوریا کی انٹیلیجنس رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے اپنی حکومت اور فوج کو فلسطین کا ساتھ دینے کی ہدایت کر دی ہے شمالی کوریا کے صدر کم جانگ اون نے یہ اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اور امریکہ کے خلاف اس وقت جو بھی ملک با جماعت جنگ کر رہا ہے ہم ان کو مدد اور ہتھیار دیتے رہیں گے دراصل شمالی کوریا کا سب سے بڑا دشمن امریکہ ہے اور اسی دشمنی کی آگ میں پہلے بھی شمالی کوریا یوکرین کے مقابلے میں روس کو ہتھیار فراہم کر رہا ہے اور اس جنگ سے پہلے بھی شمالی کوریا اسرائیل اور امریکہ کے دشمن لڑاکوں اور جماعتوں کو ہتھیار فراہم کرتا تھا لیکن اس وقت کم جانگ نے یہ اعلان کر دیا ہے کہ اس وقت ان لڑاکوں کو ہماری مدد کی زیادہ ضرورت ہے کم جانگ کا یہ تازہ بیان امریکہ اور اسرائیل کو پریشان کر رہا ہے کیونکہ پہلے ہی القسام بریگیڈ اسرائیلی فوجیوں کو غزہ میں گھسنے نہیں دے رہی ۔

پچھلے دس دنوں سے اسرائیلی فوج غزہ میں گھسنے کی کوشش کر رہی ہے لیکن حماس نے غزہ کے گرد سرنگوں کا جو جال بچھا رکھا ہے وہ اسرائیلیوں کو ایک قدم بھی آگے بڑھنے نہیں دے رہا دس دنوں کی کوشش کے بعد اسرائیل کے پندرہ فوجی غزہ میں داخل ہو پاۓ لیکن ان میں سے ایک بھی واپس نہ آپایا اور وہ پندرہ فوجی غزہ میں ہی جہنم واصل ہو گۓ کم جانگ کا یہ اعلان اس لیے تشویشناک ہے کیونکہ شمالی کوریا کی خطرناک میزائلیں اگر حماس کو مل گئیں تو اسرائیلی فوجیوں کا حماس کے آگے ٹھہرنا مشکل ہو جاۓ گا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+