روس نے دیا شام کو اپنا لتاخیہ کا ہوائی اڈہ

لتاخیہ کا ہوائی اڈہ

نیوزٹوڈے: شام کے ہوائی اڈے پر آج تیسری مرتبہ اسرائیل نے بمباری کی ہے جس کے بعد روس نے شام کو لتاخیہ کا ایئر پورٹ اور بندر گاہ استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے روس کے لتاخیہ ہوائی اڈے پر روس نے اپنی کئی خطرناک میزائلیں اور ہتھیار تعنینات کر رکھے ہیں ان ہتھیاروں کی تعیناتی کے سبب اسرائیلی فوج اس ہوئی اڈے پر حملے کی ہمت نہیں کر سکتی کیونکہ اگر اسرائیل نے اس ہوئی اڈے پر حملہ کیا تو اسے روس کے خطرناک ہتھیاروں کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

اس لیے لتاخیہ کے ہوائی اڈے کو محفوط تصور کیا جاتا ہے اسرائیلی فوج نے جمعے کے روز دمشق کے ہوئی اڈے پر جو حملےکیے تھےان سے دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو بہت نقصان پہنچا تھا اس لیے اس ہوائی اڈے کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا دمشق ایئر پورٹ بند ہونے کے بعد روس نے شام کو اپنا ایئر پورٹ پیش کر دیا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+