اسرائیل نے بحیرہ احمر میں میزائل بردار جہاز تعینات کر دیے
- 03, نومبر , 2023
نیوز ٹوڈے : غزہ میں زمینی آپریشن کے دوران اسرائیلی فوج کو سخت جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے گزشتہ دو روز کے دوران حماس اور حوثیو ں کے جوابی حملوں سے اسرائیل کے متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں اسرائیلی فوج کے غزہ میں زمینی آپریشن سے پہلے ہی حماس نے کئی مرتبہ سات اکتوبر جیسے حملوں کو دہرانے کی دھمکی دی تھی کہ اگر اسرائیلی فوج غزہ میں داخل ہوئی تو حماس اسرائیل پر سات اکتوبر جیسا آپریشن دہرا دے گا جب حماس نے اسرائیل میں لاشوں کے ڈھیر لگا دیے تھے ۔
حماس کی ان دھمکیوں کے باوجود اسرائیلی فوج نے غزہ میں داخل ہو کر فلسطینیوں پر حملے شروع کر دیے جس کے جواب میں حماس نے اسرائیلی فوج پر ڈرون سے حملے کیے اور سرنگوں میں چھپے ہوۓ حماس کے لڑاکوں نے اسرئیل کے ٹینکوں پر اتنے راکٹ برساۓ کہ اسرائیلی فوج کو سنبھلنے کا موقع ہی نہ ملا حماس اور حز ب اللٰہ کے بعد اب اسرائیل پر حوثیوں نے بھی میزائل اور ڈرون حملے شروع کر دیے ہیں جس کے بعد اسرائیل نے بحیرہ احمر میں میزائل بردار جہاز اور کشتیاں تعینات کر دی ہیں ۔
تبصرے