مسلمان ملک اس غلط فہمی میں نہ رہیں کہ اسرائیل فلسطین پر قبضہ کرکے خاموش بیٹھ جاۓ گا
- 03, نومبر , 2023
نیوز ٹوڈے: پاکستان میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ آج فلسطین میں اسرائیل ظلم و تشدد اور جنگی جرائم کی تمام حدیں پار کر رہا ہے اور ہم پونے دو ارب مسلمان خاموش تمشائی بنے بیٹھے ہیں ہم یہ سمجھ رہے ہیں کہ یہ اسرائیل اور فلسطین کی جنگ ہے لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے اگر اسرائیل اپنے ناپاک ارادوں میں کامیاب ہو گیا اور اس نے غزہ پر قبضہ کر لیا تو وہ صرف غزہ پر قبضہ کرکے چپ نہیں بیٹھے گا بلکہ اس کے بعد وہ ترکیہ ، سعودی عرب ، مصر ، لبان ، اردن ، ایران اور پاکستان پر قبضہ کرنے کے خواب دیکھنے لگے گا ۔
کیونکہ اس کے پارلیمنٹ کے دروازے پر جو گریٹر اسرائیل کا نقشہ موجود ہے اس میں یہ تمام مسلم ملک اسرائیل کا حصہ ہیں اور اسرائیل یہ کہتا ہے کہ ان تمام ملکوں میں پہلے یہودی آباد تھے اور یہ تمام علاقہ یہودیوں کی ملکیت ہے اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم غزہ کو بچانے کیلیے آگے بڑھیں کیونکہ غزہ کی کامیابی پوری امت مسلمہ کی کامیابی ہے اور اگر مغربی ممالک اور امریکہ تل ابیب میں آ کر اسرائیل کا حوصلہ بڑھا سکتے ہیں تو ہم فلسطینیوں کی مدد کیوں نہیں کر سکتے مولوی سراج الحق نے اپنی گفتگو کے دوران یہ اعلان بھی کیا کہ 19 نومبر کو لاہور میں مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلیے دنیا بھر کا سب سے بڑا مارچ ہوگا ۔
تبصرے