حماس نے جبالیہ کیمپ حملوں کا بدلہ اسرائیل کے سہمونا علاقے پر میزائلیں داغ کر لیا

جبالیہ کیمپ

نیوزٹوڈے: اسرائیلی فوج نے آج پھر فلسطین کے جبالیہ کیمپ پر تیسری مرتبہ حملہ کیا ہے ان حملوں میں 200 فلسطینی شہید ہو گۓ 100 سے زائد لاپتہ ہو گۓ اور 700 لوگ زخمی بھی ہوگۓ ہیں 7 اکتوبر سے لے کر اب تک فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں سے شہداء کی تعداد 9000 ہو گئی ہے جن میں 3700 بچے شامل ہیں اسرائیلی جارحیت پر اردن اور اب بحرین نے اسرائیل سے اپنے اقتصادی تعلقات توڑتے ہوے اپنا سفیر واپس بلا لیا ہے اسرائیل کے حملوں کے جواب میں حزب اللٰہ اور حماس کی جوابی کاروائیاں بھی جاری ہیں القسام بریگیڈ نے لبنان کے علاقے سے جہاں حزب اللٰہ کے ٹھکانے موجود ہیں وہاں سے اسرائیل کے مختلف علاقوں پر 12 میزائلیں داغی ہیں ۔

جن میں سے کچھ میزائلیں اسرائیل کے سہمونا علاقے میں جا گریں جہاں یہ میزائلیں گریں وہاں آگ لگ گئی اسرائیل کا یہ گنجان آباد علاقہ جہاں یہودیوں کی بڑی تعداد آباد ہے اب تک اس علاقے پر کبھی حملہ نہیں ہوا اس علاقے کو اسرائیل کا سب سے محفوظ علاقہ سمجھا جاتا تھا حماس کے حملوں سے اس علاقے میں بھگدڑ مچ گئی لوگ اپنے گھروں کی طرف بھاگنے لگے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+