اسرائیل قابض قوم ہے اور قابض قوم کو حق دفاع حاصل نہیں ہوتا روس کا بیان
- 03, نومبر , 2023
نیوز ٹوڈے: اقوم متحدہ کی جنرل اسمبلی میں روس کے نمائندے واسیلی نیبنزیا نے اسرائیل کے خلاف بیان دیتے ہوۓ کہا ہے کہ اسرائیل ایک قابض قوم ہے اور قابض کو حق دفاع حاصل نہیں ہوتا اقوام متحدہ کو بھی یہ حق حاصل نہیں کہ وہ اسرائیل کو غزہ میں زمینی آپریشن کیلیے مدد فراہم کرے انہوں نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا دھجیاں اڑا رہا ہے جس پر روس خاموش نہیں بیٹھ سکتا انہوں نے یوکرین معاملے پر ہنگامہ برپا کرنے والے مغربی منافقین جو اب بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں پر خاموش بیٹھے ہیں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔
روسی نمائندے نے کہا ہے کہ 2004 کے عالمی عدالت انصف کے تحت اسرائیل جیسے ملک کو حق دفاع حاصل ہی نہیں اور نہ ہی انہیں حملہ کرنے کا حق ہے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں چین کے نمائندے نے بھی فلسطین کی حمایت کرتے ہوۓ کہا ہے کہ کوئی بھی ذمہ دار ملک اس قتل عام اور جنگ کو جاری رکھنے کا خواہشمند نہیں ہے اس لیے یہ جنگ بندی ہونی چاہیے لیکن امریکہ جیسے غیر ذمہ دار ملک چاہتے ہیں کہ جنگ جاری رہے ۔
تبصرے