چوبیس گھنٹوں کے دوران روس نے یوکرین کے 100 سے زائد شہروں کو نشانہ بنایا

    نیوز ٹوڈے : اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ چھڑنے سے روس اور یوکرین کے درمیان جنگ ختم نہیں ہو گئی بلکہ یوکرین پر روس کے حملے اسی طرح جاری ہیں 20 ماہ گزرنے کے باوجود اب بھی روس کے حملوں میں کمی نہیں آئی پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران روس نے یوکرین کے 100 سے زایادہ شہروں پر حملے کیے ہیں ان حملوں سے یوکرین کو بھاری نقصان پہنچا ہے روسی فوج نے یوکرین میں خیر سون کے علاقے پر 20 لائٹ بم گراۓ ہیں اور خیر سون میں روسی فوج کی بمباری سے کئی گھر تباہ ہو گۓ ہیں روسی فوج نے یوکرین کے علاقے زیپوریزیا پر بھی بھیانک حملے کیے ہیں

     کلسٹیوکا کے علاقے میں روس کے میزائل حملوں سے کئی یوکرینی ٹینک اور ہتھیار تباہ ہو گۓ ہیں روسی فوج نے اس علاقے میں ایک فوجی اڈے کو بھی نشانہ بنایا ہے روسی فوج نے فوجی اڈے پر سٹنگر میزائل سے حملہ کیا ہے اور روسی فوج نے اس حملے کی تصویریں بھی جاری کی ہیں اس حملے میں یوکرین کا ڈپو تباہ ہو گیا کوپیانسک میں بھی روسی فوج نے اے ٹی جی ایم سے حملہ کیا اس حملے میں جرمنی کا لیپرڈ ٹینک تباہ ہو گیا اس وقت یوکرین کے پانچویں حصے پر روس کا قبضہ ہے اور یوکرین اس جنگ میں اپنے کئی اہم علاقے اور اہم فوجی گنوا چکا ہے لیکن اب بھی امریکہ یہ چاہتا ہے کہ جنگ جاری رہے امریکہ یوکرین کو اتنی مدد بھیج رہا ہے جو جنگ جیتننے کیلیے تو ناکافی بس یوکرین سانس لیتا رہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+