حزب اللٰہ کی مدد کو پہنچی شام کی امام حسین بریگیڈ

     نیوز ٹوڈے : ایک اسرائیلی فوجی کمانڈر نے دعوٰی کیا ہے کہ غزہ پٹی میں جاری جنگ کے دوران حزب اللٰہ کی مدد کیلیے شام کی امام حسین بریگیڈ جنوبی لبنان پہنچ گئی ہے اس بریگیڈ کو ٹو پوائنٹ او بھی کہا جاتا ہے اس بریگیڈ کو ایران کی پشت پناہی حاصل ہے لبنان میں حزب اللٰہ کی مدد کیلیے  کئی جماعتیں اکٹھی ہو رہی ہیں حزب اللٰہ خود ایک بہت بڑی جماعت ہے جس کے پاس ایک لاکھ لڑاکے موجود ہیں اور حزب اللٰہ کے ہتھیار خانوں میں ڈیڑھ لاکھ میزائلیں جن میں 700 کلو میٹر تک مار کرنے والی میزائلیں بھی موجود ہیں 5 لاکھ راکٹ اور 7 کروڑ ڈالر  کا ملٹری بجٹ بھی حزب اللٰہ کے پاس موجود ہے ۔

       ایسے میں ایک اور طاقتور جماعت کے ہزاروں لڑاکے حزب اللٰہ کی مدد کیلیے لبنان اسرائیل بارڈر پرپہنچ چکے ہیں شام کی اس امام حسین جماعت کا قیام 2016 میں بشر الاسد کی مدد کیلیے اور آئی ایس آئی ایس کے خلاف عمل میں آیا شام میں آئی ایس آئی ایس کی ہار کے بعد یہ جماعت اسرائیل اور امریکہ کے خلاف حملوں میں پیش پیش تھی اس جماعت کے لبنان پہنچنے کے ساتھ ہی دعوٰی کیا جا رہا ہے کہ حزب اللٰہ کی مدد کیلیے ویگنر فوج بھی بہت جلد لبنان پہنچ جاۓ گی ویگنر فوج روس کی پرائیویٹ فوج ہے جو حزب اللٰہ اور حماس سے کسی طور کم نہیں ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+