وسطی غزہ میں اسرائیل نے بنایا عام شہریوں کی رہائش گاہوں کو نشانہ
- 06, نومبر , 2023
نیوزٹوڈے : غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملے پانچویں ہفتے سے جاری ہیں اسرائیلی فوج غزہ کے ہسپتالوں ، سکولوں اور طبی مراکز کو نشانہ بنا رہی ہے الشفا ہسپتال میں ایندھن کی سپلائی بند ہونے سے 100 افراد شہید ہو گۓ ہیں صیہونی فوج کے حملوں سے 9809 فلسطینی شہید اور 25 ہزار افراد زخمی ہو چکے ہیں اب تک اسرائیلی فوج کے حملوں سے 150 کے قریب میڈیکل عملہ بھی شہید ہو چکا ہے اور 36 صحافی شہید ہو چکے ہیں پچھلے چار دنوں سے اسرائیلی فوج جبالیہ کیمپ پر کئی حملے کر چکی ہے اور اب وسطی غزہ میں واقع پناہ گزینوں کے المغازی کیمپ پر بھی اسرائیلی فوج نے بمباری کی جس سے 37 سے زائد افراد شہید ہو گۓ ۔
حماس نے دعوٰی کیا ہے کہ اسرائیل نے المغازی میں عام شہریوں کے گھروں کو نشانہ بنایا ہے اس لیے ان حملوں میں جاں بحق اور زخمی ہونے ولوں میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کو خالی کرنے کی ایک مرتبہ پھر دھمکی دی ہے غزہ کے 23 لاکھ باشندوں کیلیے پانی ا ور خوراک کی سپلائی بند کر دی گئی ہے مصائب اور افلاس میں گھرے غزہ کے بچوں اور خواتین کو دیکھ کر کوئی آنکھ نم ہوۓ بغیر نہیں رہ سکتی ۔
تبصرے