فلسطینی شہریوں پر اسرائیل کے ایک رات میں ڈھائی ہزار حملے، مزید 280 فلسطینی شہید

شہید فلسطینی

نیوز ٹوڈے : اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ کو آج ایک ماہ ہو چکا ہے اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کے علاقے کو کھنڈر بنا دیا ہے 5 اکتوبر کی ایک رات میں اسرائیلی فوج نے غزہ پر اڑھائی ہزار حملے کیے ہیں شمالی غزہ کے علاقے کے لوگ جو اپنا گھر بار چھوڑ کر پناہ گزین کیمپوں میں اپنا سر چھپاۓ بیٹھے تھے اسرائیلی فوج نے ان کیمپوں کو بھی نہ چھوڑا اور تین بڑے کیمپوں پر بھی حملے کر دیے ان حملوں میں 280 فلسطینی شہید ہو گۓ ایک رات میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 9 ہزار 8 سو ہو گئی ہے ۔

اسرائیلی فوج کے یہ حملے سراسر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں اور عالمی سطح پر مطالبات کے باوجود نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی برقرار ہے نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ تمام اسرائیلیوں کی رہائی تک غزہ پر حملے جاری رہیں گے اور جنگ بندی نہیں ہو گی نیتن یاہو کے ان ظالمانہ رویوں کے خلاف واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے سامنے فلسطینیوں کے حق میں سب سے بڑا مظاہرہ ہوا مظاہرین نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے مظاہرین نے کہا کہ اگر فلسطین میں جنگ بندی نہیں تو امریکہ میں بھی ووٹ نہیں بائیڈن تم چھپ نہیں سکتے ، وائٹ ہاؤس کے باہر مظاہرین نعرے بازی کرتے رہے اور ایک شخص نے بینجمن فرینکلن کے مجسمے کو بھی فلسطینی مفلر پہنا دیا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+