افریقی ملک چاڈ کے وزیر خارجہ بے بھی اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کر دیا

وسطی افریقہ کے ملک چاڈ

نیوز ٹوڈے: غزہ میں جاری ظلم و ستم کے خلاف کئی ملکوں نے اسرائیل سے اپنے سفارتی تعلقات توڑ لیے اور اپنے سفیروں کو اسرائیل سے واپس بلوانا شروع کر دیا ہے ان میں کولمبیا ، بحرین ، بولیویا ، چلی ، ہنڈرس ، اردن اور ترکیہ شامل ہیں اور اب وسطی افریقی ملک چاڈ نے بھی غزہ میں بڑھتے ہوۓ ظلم وتشدد کے خلاف ایکشن لیتے ہوۓ اپنا سفیر واپس بلا لیا ہے چاڈ ایک چھوٹا سا اسلامی ملک ہے جس کی٪ 50 سے زیادہ آبادی مسلمان ہے چاڈ کی وزارت خارجہ کے مطابق چاڈ غزہ میں ہونے والی ہلاکتوں پر نظر رکھے ہوۓ ہے اور اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوۓ چاڈ نے اپنا سفیر واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

تاکہ باہمی مشاورت سے غزہ میں جنگ بندی کی کوشش کی جاۓ اور فلسطین کے مسلمانوں کیلیے کوئی ایسا فیصلہ کروایا جاۓ جو فلسطین کیلیے مستحکم حل ہو ، اب مسلم آبادی والے تمام ملکوں کو اسرائیل سے اپنے تمام اقتصادی اور سفارتی تعلقات منقطع کرکے اسرائیل پر دباؤ ڈالنا چاہیے لیکن مسلم اور عرب ملکوں کی جانب سے ایساکوئی قدم نہیں اٹھایا جا رہا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+