نیپال کو ہلایا گزشتہ رات زلزلے کے لگاتار تین جھٹکوں نے

شدت کے زلزلے

نیوز ٹوڈے : نیپال میں آۓ 6.4 شدت کے زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 150 ہو گئی ہے کئی عمارتیں کھنڈر بن گئیں عمارتوں کے ملبے سے لوگوں کو نکالا جا رہا ہے نیپال میں گزشتہ رات گیارہ بجے کے قریب لگاتار تین بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گۓمغربی روکم اور جاجر کوٹ میں کئی عمارتیں زمین بوس ہو گئیں عمارتوں کے ملبے میں سینکڑوں لوگ دب گۓ ان دونوں علاقوں میں زلزلے نے خوب تباہی مچائی رات کی تاریکی میں جب اچانک زمین کانپنے لگی اور لوگوں پر قیامت ٹوٹ پڑی نیپال کے لوگ ابھی ایک جھٹکے سے ہی سنبھلے نہیں تھے کہ وقفے وقفے سے آنے والے زلزلے نے تباہی مچا دی ۔

پچیس اپریل 2015 میں جب ایسے ہی یا اس سے کئی گنا خوفناک زلزلے کے جھٹکوں سے 9000 لوگ لقمہ اجل بن گۓ تھے شہر کے شہر مٹی کا ڈھیر بن گۓ تھے آٹھ سال بعد جمعہ کی رات نیپال کے لوگوں کیلیے ایک مرتبہ پھر ایسی ہی قیامت کی رات تھی لوگوں کے سامنے ایک مرتبہ پھر 8 سال قبل کے مناظر گھومنے لگے جب کٹھمنڈو اور اس کے اطراف میں آنے والے زلزلے سے پوری دنیا کی روح کانپ گئی تھی اب یہ زلزلے کے جھٹکے چونکہ رات کے وقت محسوس کیے گۓ اور لوگ گھروں میں سو رہے تھے اس لیے جان و مال کا زیادہ نقصان نہیں ہوا لیکن نیپال کے لوگوں میں خوف پیدا ہو گیا ہے لوگ گھروں سے باہر نکل آۓ اور دوبارہ پوری رات گھر واپس نہیں گۓ ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+