اسرائیل کے غزہ کی 23 لاکھ آبادی کو قحط کا سامنا
- 06, نومبر , 2023
نیوزٹوڈے: اسرائیل کے غزہ پر مسلسل پابندی لگانے کی وجہ سے وہاں کے فلسطینی باشندے قحط کی حالت میں زندگی گزار رہے ہیں۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق، غزہ پر کیے گئے مکمل محاصرے کے باعث وہاں کی تقریباً 23 لاکھ آبادی کو پانی، خوراک اور ایندھن کی سپلائی بند ہو گئی ہے، جس سے لوگ قحط کے حالات کا شکار ہو گئے ہیں، جہاں بچے خوراک اور پانی کی کمی کی وجہ سے تڑپ رہے ہیں۔
اسرائیل کی بمباری کے نتیجے میں غزہ کی انفراسٹرکچر مکمل طور پر برباد ہو چکی ہے۔ مواصلاتی نظام، انٹرنیٹ اور موبائل سروسز کے معطل ہو جانے کی وجہ سے غزہ کا دنیا سے رابطہ کٹ گیا ہے۔دوسری طرف، حماس کے نئے حملوں میں شمالی غزہ میں ایک میجر سمیت چار اسرائیلی سپاہی مارے گئے ہیں۔
کیتھولک مسیحیوں کے روحانی رہنما پوپ فرانسس نے غزہ میں جاری جنگ کے خاتمے کے لئے اللہ کی بارگاہ میں دعا کی ہے اور کہا ہے کہ وہاں کی انسانی حالت انتہائی خراب ہے۔ جنگ کی وجہ سے بچوں کا مستقبل خطرے میں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بچوں کے بارے میں سوچا جائے اور تنازعہ کو مزید بڑھنے کی بجائے اسے روکنے کی کوشش کی جائے۔
تبصرے