فلسطینیوں کیلئے آواز بلند کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں: اسماعیل ہنیہ

اسماعیل ہنیہ

نیوزٹوڈے: مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ نے فلسطین کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کا فلسطینیوں اور اسلام سے نظریاتی رشتہ ہے۔ فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھانے پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک لبیک نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف اسلام آباد میں جلسہ کیا جس میں کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

کارکنوں نے فلسطینی پرچم اٹھائے لبیک یا اقصیٰ کے نعرے لگائے۔انہوں نے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا کہ عالمی تنازعات میں پاکستان کا مقام اہم ہے اور پاکستانی عوام اسلام کے پیروکار ہیں، انہوں نے انگریزوں کے خلاف جنگ لڑی اور آزادی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری اور فلسطینی آج بھی اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کے حق میں کھڑے ہونے پر پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+