وادی تیرہ میں دہشتگردوں سے مقابلے میں 4 فوجی جوان شہید
- 07, نومبر , 2023
نیوز ٹوڈے: خیبر پختونخواہ کی وادی تیراہ میں دہشتگردوں کی اطلاع ملنے پر سیکیورٹی فورسز نے فوری خصوصی انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا دہشتگردوں کے پاس بھاری تعداد میں اسلحہ موجود تھا کاروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد مارے گۓ آئی ایس پی آر کے مطابق 3 دہشتگرد ہلاک اور 3 شدید زخمی ہوۓ فائرنگ کے مقابلے میں سیکیورٹی فورسز کے 4 اہلکار بھی شہید ہو گۓجن میں کرنل محمد حسن حیدر بھی شامل ہیں جن کی عمر 43 سال تھی اور وہ اسلام آباد سے تعلق رکھتے تھے۔
محمد حسن حیدر کاروائی کے دوران ٹیم کے لیڈر تھے اپنے دستے کی رہنمائی کرتے ہوے جوانمردی سے دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہوۓ انہوں نے جام شہادت نوش کیا باقی شہداء میں نائیک خوشدل خان جن کی عمر 31 سال تھی اور ان کا تعلق لکی مروت سے تھا ، ایک نائیک رفیق خان جنکی عمر 27 سال اور ان کا تعلق چار سدہ سے تھا اور نائیک عبدالقادر جنکی عمر 33 سال اور ان کا تعلق مری سے تھا ان چاروں شہداء نے دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہوۓ اپنی جانیں قربان کر دیں سیکیورٹی فورسز کی کاروائ کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن کیا گیا تاکہ اس علاقے کو دہشتگردوں سے پاک کیا جا سکے۔
تبصرے