اسرائیلی وزیر ثقافت نے غزہ پر ایٹم بم گرانے کی دھمکی دے دی

اسرائیل کے وزیر ثقافت

نیوز ٹوڈے: اسرائیل کے وزیر کلچر اور ثقافت امیچائی الیاہو نے ایک ریڈیو انٹرویو میں ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کے پاس غزہ جنگ جیتنے کے کئی آپشنز موجود ہیں جن میں حتمی اقدام غزہ پر ایٹم بم گرانا ہے انتہا پسند امیچائی الیاہو نے غزہ میں خواتین اور بچوں کے قتل عام اور انسانی المیہ کو پروپیگنڈہ قرار دیا ہے ایک سوال کے جواب میں اسرائیلی وزیر نے غزہ کے لوگوں کو گھروں سے بے دخل کرنے کو جائز قرار دیتے ہوۓ کہا کہ فلسطینیوں کو چاہیے کہ وہ آئر لینڈ چلے جائیں کیونکہ حماس یا فلسطین کا جھنڈا لہرانے والوں کو اس سر زمین پر زندہ رہنے کا کوئی حق حاصل نہیں ۔

اسرائیلی وزیر کے اس بیان پر دنیا بھر میں ہنگامہ برپا ہو گیا دنیا کے مختلف ممالک سے اس بیان کے خلاف شدید رد عمل سامنے آ رہا ہے اسرائیلی اپوزیشن نے بھی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس وزیر کو کابینہ سے بے دخل کرے جس پر اسرائیلی حکومت نے اس وزیر کے اشتعال انگیز بیانات پر اسے اگلے نوٹس کے جاری ہونے تک تمام امور سے بے دخل کر دیا پاکستان کے سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے اسرائیلی وزیر کے بیان پر عالمی برادری ، سلامتی کونسل اور اسلامی دنیا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس دھمکی کا سنجیدگی سے جائزہ لیں انہوں نے کہا کہ یہ اسرائیلی جنونیت دراصل انتہا پسندی اور ایٹمی پاگل پن ہے جس پر لگام لگانے کی ضرورت ہے انہوں نے آئی اے ای اے سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کی ایٹمی تنصیبات پر مانیٹر مقرر کرے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+