حماس کا اسرائیل پر 16 راکٹوں سے حملہ
- 07, نومبر , 2023
نیوز ٹوڈے: امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر بات کی وہائٹ ہاؤس کی تجاویز کے مطابق بائیڈن نے غزہ پر حملوں میں وقفے کی بات کی جس پر نیتن یاہو نے کہا کہ حماس کو شکست دینے تک جنگ جاری رہے گی یہ جنگ مقامی نہیں عالمی جنگ ہے جس سے مہذب ملکوں کو بھی فائدہ پہنچے گا اس سے کچھ دیر قبل نیتن یاہو نے اپنے ایک بیان میں دو ٹوک کہہ دیا تھا کہ اسرائیلی حملے اس وقت نہیں رکیں گے جب تک حماس اسرائیل کے تمام قیدیوں کو رہا نہ کر دے غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے شہید ہونے والے 10000 ہزار فلسطینیوں میں 4000 بچے اور 2600 خواتین شامل ہیں ۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے غزہ کی صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ غزہ میں خوراک ، ایندھن اور ادویات کی سپلائی کیلیے صرف رفاء بارڈر کا راستہ کافی نہیں ہے کسی اور ذریعے کا استعمال بھی کیا جاۓ کیونکہ غزہ کے حالات اس وقت بہت تشویشناک ہیں غزہ کا علاقہ بچوں کا قبرستان بن چکا ہے اسرائیلی حملوں میں ایک ماہ میں اتنے صحافی مارے جا چکے ہیں جتنے تین دہائیوں کے کسی تنازعے میں نہیں مارے گۓ اور اس جنگ میں اقوام متحدہ کے بھی 88 اہلکار مارے گۓ ہیں اقوام متحدہ کا بھی یہ کسی تنازعہ میں بہت بڑا جانی نقصان ہے غزہ پر لگاتار جاری حملوں کے جواب میں حماس نے لبنان سے اسرائیل کے شہر حیفا پر کئی راکٹ برسا دیے جس سے اسرائیل کے 5 ٹینک تباہ ہو گۓ اور اسرائیل کو کافی نقصان اٹھانا پڑا۔
تبصرے