ترکیہ کی عوام نے امریکی اڈے پر حملہ کر دیا
- 07, نومبر , 2023
نیوز ٹوڈے: ترکیہ میں موجود امریکہ اور نیٹو پر ترکیہ کی عوام نے پابندی لگانے کا مطالبہ کر دیا ہزاروں ترکش لوگ سڑکوں پر نکل آۓ اور فلسطین کا ساتھ دیتے ہوۓ ترکیہ حکومت سے مطالبہ کر دیا کہ ترکیہ میں موجود امریکہ اور نیٹو کے اڈے بند کراۓ جائیں ترکیہ چونکہ نیٹو کا ملک ہے اور وہاں نیٹو کا اڈہ موجود ہے لیکن ترکیہ میں امریکہ کا اڈہ بھی موجود ہے جہاں امریکہ کی تینوں افواج اور جنگی ہتھیار تعینات ہیں مظاہرین کی بڑی تعداد امریکی اڈے کے باہر جمع ہو گئی اور کئی مظاہرین نے اس بیس میں گھسنے کی کوشش کی اور امریکی اڈے کے باہر کھڑے ہو کر ہزاروں لوگوں نے نعرے بازی اور پتھراؤ بھی کیا ۔
اسرائیل اور حماس کی جنگ شروع ہونے سے امریکہ کی ساکھ پر بھی بہت بڑا اثر پڑ رہا ہے پوری دنیا میں امریکہ کے 850 فوجی اڈے موجود ہیں لیکن اسرائیل حماس لڑائی کے بعد عراق میں امریکی اڈے پر حملے کیے گۓ اور اب ترکیہ میں موجود امریکی اڈے کو نشانہ بنایا گیا ہے امریکہ اس وقت مختلف مقامات پر تنازعات میں الجھا ہوا ہے اور جتنا الجھتا جا رہا ہے اس کی پوزیشن اتنی ہی کمزور ہو رہی ہے کیونکہ حال ہی میں امریکہ نے ایران کو بھی اسرائیل جنگ سے دور رہنے کی دھمکی دی ہے کہ اگر ایران اسرائیل جنگ میں شامل ہوا تو امریکہ اس کا جواب دے گا روس نے امریکہ کو پہلے ہی اتنا کمزور کر دیا ہے کہ اب ایران ، ترکیہ اور حزب اللٰہ کا مقابلہ کرنا امریکہ کیلیے مشکل ہو جاۓ گا ۔
تبصرے