اسرائیلی حملوں سے غزہ میں 56 مساجد شہید، 122 اسکول تباہ
- 07, نومبر , 2023
نیوزٹوڈے: غزہ پر اسرائیل جارحیت کو 32 دن گزر چکے ہیں جس کے دوران ہزاروں کی تعداد میں فلسطیینی شہید ہوئے ہیں اور بڑے پیمانے پر لوگوں کے گھر تباہ ہو گئے ہیں۔ غزہ کے میڈیا کی طرف سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ اسرائیل کی بمباری سے ہر منٹ میں ایک زخمی شخص اسپتال پہنچتا ہے اور ہر گھنٹے میں ۱۵ میتیں اسپتال میں پہنچائی جاتی ہیں۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ ہر گھنٹے کے حساب سے ، پانچ خواتین اور چھے بچے شہید ہو رہے ہیں۔
مزید یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ، اسرائیل کی بمابری سے اب تک 222 اسکول تباہ ہو چکے ہیں اور ساٹھ تعلیمی ادارے بھی ان حملوں کا شکار ہوئے ہیں۔ اس طرح 88 حکومتی عمارتیں بھی تباہ ہو چکی ہیں۔ اسرائیل کی ہولناک جارحیت سے 192 مساجد کو نقصان پہنچا ہے جن میں کم از کم ۵۶ مساجد شہید ہو چکی ہیں اور تین گرجا گھروں کو بھی تباہ کیا گیا ہے۔
تبصرے