اسرائیل نے غزہ میں زمینی آپریشن میں بنی سب سے بڑی رکاوٹ کو ہٹانے کا اعلان کیا ہے
- 08, نومبر , 2023
نیوز ٹوڈے: اسرائیلی فوج کیلیے غزہ میں زمینی آپریشن کے دوران حماس کی سرنگیں بہت بڑی رکاوٹ بن رہی ہیں کیونکہ ا ن سرنگوں میں بہت بڑی تعداد میں حماس کے لیڈر اور خطرناک ہتھیار موجود ہیں اس لیے اسرائیل نے غزہ میں آپریشن مکمل کرنے سے پہلے حماس کی سرنگوں کو توڑنے کا اعلان کیا ہےاسرائیل کے ایک فوجی جنرل نے دعوٰی کیا ہے کہ ان کے دس ہزار فوجی غزہ شہر کے دروازے تک پہنچ چکے ہیں اور یہاں سے وہ حماس کے لڑاکوں کا خاتمہ کرکے غزہ کو دو حصوں میں تقسیم کر دیں گے اسرائیل کا یہ بیان سامنے آنے کے بعد ہی حماس کے لڑاکوں نے سرنگوں سے نکل کر اسرائیلی فوج پر ایسا حملہ کیا کہ اسرائیل بھی حیران رہ گیا ۔
اسرائیل کے لڑاکے دبے پاؤں سرنگوں سے نکلے اور اسرائیل کے ٹینکوں کو اینٹی ٹیٹک راکٹوں سے تباہ کر دیا حماس کے لڑاکوں نے بارڈر سے پار اسرائیل کے کیمپ پر کئی راکٹ برسا دیے حملے کے بعد حماس کے لڑاکے منظر سے ایسے غائب ہو گۓ جیسے وہ زمین میں سما گۓ ہوں اسرائیلی فوج کیلیے اس وقت حماس کی سرنگیں بہت بڑی پریشانی بنی ہوئی ہیں اس لیے اسرائیلی فوج رات کی تاریکی میں حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہی ہے ۔
تبصرے