روس نے یوکرین ، امریکہ اور اسرائیل کو دیا بہت بڑا دھچکا
- 08, نومبر , 2023
نیوز ٹوڈے: غزہ میں اسرائیلی حملوں کے دوران روس نے امریکہ ، یوکرین اور اسرائیل کے خلاف بہت بڑا ایکشن لیا ہے روس نے اپنی ایک خطرناک جوہری آبدوز بلاوا کا کامیاب تجربہ کیا ہے روس کی یہ آبدوز جوہری وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہے اور روس بہت جلد اپنے اس نۓ ہتھیار کو سمندری فوج میں شامل کر لے گا روس نے اپنی اس میزائل کا ٹیسٹ شمالی ساحل کے قریب کیا اس میزائل نے روس کے مشرق بعید میں ہزاروں کلو میٹر دور کمچاٹکہ کے مقام پر اپنے ہدف کو نشانہ بنایا ۔
اور اب یہ دعوٰی کیا جا رہا ہے کہ پیوٹن کی اس میزائل کے نشانے پر یوکرین امریکہ اور اسرائیل ہو سکتے ہیں اسرائیل کے وزیر ثقافت و کلچر نے غزہ پر بم گرانے کی صرف دھمکی دی تھی اور دنیا جانتی ہے کہ اسرائیل کی دھمکیوں اور اسرائیل کی تمام کاروائیوں کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے امریکہ کی مدد سے ہی اسرائیل غزہ میں قتل عام کر رہا ہے اسرائیل کی اس دھمکی کے جواب میں ولادیمیر پیوٹن نے اپنی ایسی طاقت دنیا کو دکھائی ہے جو اس سے پہلے دنیا نے نہ دیکھی ہے اور نہ سنی ہے ۔
تبصرے