اسرائیلی وزیر اعظم کی طرح اسرائیلی فوج بھی اپنے ہوش وحواس کھو چکی ہے
- 09, نومبر , 2023
نیوز ٹوڈے : اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی طرح اسرائیلی فوج بھی جنگ کے دوران اپنے ہوش وحواس کھو بیٹھی ہے اسرائیلی طیاروں نے آج طبی سامان لے جانے والے قافلے پر بھی حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں دو ٹرکوں کو نقصان پہنچا ہے ایمبولینسز اور طبی ساز وسامان کی گاڑیوں پر حملہ اسرائیلی فوج کی جنونیت اور پاگل پن کو ظاہر کرتا ہے اسرائیلی وزیر اعظم نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم نے غزہ کا محاصرہ کر لیا ہے اور فلسطینی شہریوں کیلیے یہ ہدایت کی جارہی ہے کہ وہ جنوب کی طرف چلے جائیں ہم جنگ بند نہیں کریں گے ۔
نیتن یاہو نے حزب اللٰہ کو بھی جنگ سے دور رہنے کی دھمکی دی اسرائیلی وزیر اعظم نے غیر معینہ مدت کیلیے غزہ کا کنٹرول سنبھالنے کا دعوٰی بھی کیا ہے جس پر سابق اسرائیلی وزیر اعظم ایہود المرٹ نے کہا ہے کہ نیتن یاہو 7 اکتوبر کو اسرائیلی سیکیورٹی کی ناکامی کے بعد سے نروس بریک ڈاؤن کی حالت میں ہیں اور اب وہ اسرائیل کیلیے خطرہ بن چکے ہیں ان کے بیانات ان کی خراب دماغی حالت کی عکاسی کر رہے ہیں ان کے بیانات اسرائیل کو فائدے کی بجاۓ الٹا نقصان پہنچا رہے ہیں ۔
تبصرے