نیتن یاہو اور امریکہ کی اڑیں نیندیں حزب اللٰہ اور شمالی کوریا کی دوستی سے
- 09, نومبر , 2023
نیوز ٹوڈے : اسرائیل اور حماس کے درمیان 7 اکتوبر سے لے کر آج تک دونوں طرف سے خطرناک جنگ جاری ہے دونوں طرف سے حملے جاری ہیں اس جنگ میں اب تک 10 ہزار 500 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں تو دوسری طرف حماس کے حملوں سے سینکڑوں اسرائیلی فوجی بھی ہلاک ہو چکے ہیں اسرائیل نے یہ دعوٰی کیا ہے کہ حماس کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی لیکن اس جنگ میں اسرائیلیوں کے خلاف صرف حماس ہی نہیں بلکہ حزب اللٰہ بھی بہت بڑا چیلنج ہے اور حزب اللٰہ کے جنگ میں اترنے سے لبنان بھی جنگ میں شامل ہو گیا ہے اور حزب اللٰہ کی شمالی کوریا سے دوستی نے نیتن یاہو کی نیندیں اڑا دی ہیں ۔
اور نیتن یاہو کے ساتھ ساتھ اب امریکہ کو بھی یوں لگ رہا ہے کہ جنگ میں جوہری ہتھیاروں کا استعمال بھی ہو سکتا ہے حزب اللٰہ کا ارادہ ہے کہ اسرائیلی فوج جب غزہ میں پھنس جاۓ گی تو حزب اللٰہ مشرقی بارڈر پر جنگ شرع کر دے گا اور حزب اللٰہ نے لبنان اسرائیل کی مشرقی سرحد پر کئی حملے کرکے اسرائیل کو آنے والے خطرے سے آگاہ کر دیا ہے لبنان میں حزب اللٰہ کے لڑاکوں کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہے اور اگر حماس ، حزب اللٰہ اور حوثی لڑاکوں نے ایک ساتھ اسرائیل کو نشانہ بنایا تو اسرائیل کا ٹھہر پانا مشکل ہو جائے گا ۔
تبصرے