حوثی لڑاکوں نے بنایا اسرائیل کے اہم فوجی ٹھکانوں کو نشانہ
- 09, نومبر , 2023
نیوز ٹوڈے : یمن سے حوثی لڑاکوں نے اسرائیل کے کئی علاقوں پر ڈرونز لاؤنچ کیے اور اسرائیل کے کئی شہروں پر حملوں کی وڈیوز بھی جاری کی ہیں حوثی رہنما یحیٰی ساری نے اپنے ایک بیان میں یہ دعوٰی کیا ہے کہ ہمارے لڑاکوں نے کئی ڈرونز اسرائیل کے حساس علاقوں پر فائر کیے ہیں یحیٰی ساری نے کہا کہ یہ حملے اسرائیل کے غزہ پر حملے بند ہونے تک جاری رہیں گے حوثی لڑاکوں نے اسرائیل کے کئی فوجی ٹھکانوں کو میزائل اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے حوثیوں نے جن ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے وہاں اسرائیل کی حساس تنصیبات تعینات تھیں اور حملوں سے متاثرہ علاقوں میں نقل وحرکت بند ہو گئی ۔
ایک روز قبل ہی حوثیوں نے بیان دیا تھا کہ انہوں نے دھماکہ خیز مواد سے لدے ڈرونز اور کروز میزائلوں سے اسرائیل کے کئی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے اسرائیل کی جانب سے حوثیوں کے حملوں یا نقصاناتت کے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا حزب اللٰہ کی طرح حوثیوں کو بھی ایران کی حمایت حاصل ہے دوسری طرف حوثیوں کے حملے روکنے کیلیے امریکہ نے اپنے دو بحری بیڑے سمندر میں تعینات کر رکھے ہیں اور سعودی عرب نے بھی اپنا ڈیفینس سسٹم حوثی میزائلوں کو روکنے کیلیے ایکٹو کر رکھا ہے لیکن سعودی عرب کا ڈیفینس سسٹم حوثی میزائلوں کو پکڑنے میں ناکام ہو رہا ہے ۔
تبصرے