ایران کی فتح 110 میزائل اسرائیل کے ساتھ جنگ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے

    نیوز ٹوڈے : ایک طرف حماس کے لڑاکے غزہ پٹی میں بنی سرنگوں میں چھپ کر اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں تو دوسری طرف اسرائیل اور امریکہ کا دشمن ایران حزب اللٰہ کو لگاتار ہتھیار سپلائی کر رہا ہے حماس کے حملوں میں 349 اسرائیلی فوج اپنی جان گنوا چکے ہیں سرنگوں میں چھپے حماس کے لڑاکوں کا کوئی توڑ ابھی تک اسرائیل کو نہیں ملا اسرائیل کے مشرقی بارڈر پر حزب اللٰہ بھی اسرائیل کیلیے بہت بڑی مصیبت بنا ہوا ہے آئی ڈی ایف پر حملوں میں حزب اللٰہ  کے لڑاکے  ایران کے خطرناک ڈرونز اور ہتھیار استعمال کر رہے ہیں حزب اللٰہ کے لڑاکے حملوں میں جو ہتھیار استعمال کر رہے ہیں ان میں النور اینٹی شپ میزائل ، فتح 110 بلیسٹک میزائل اور ٹیکٹیکل بوسٹ جیسے ہتھیار شامل ہیں اور یہ تمام ہتھایر ایران کے بناۓ ہوۓ ہیں ایران نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد حزب اللٰہ کیلیے ہتھیاروں کی سپلائی کئی گنا تک بڑھا دی ہے ۔

      اس کی وجہ اسرائیل اور امریکہ کی دشمنی ہے امریکہ کے بھروسے پر ہی اسرائیلی فوج ایران کے ایٹمی ٹھکانوں کو نشانہ بناتی رہتی ہے اور اب بھی جنگ میں اسرائیلی فوج کو امریکہ کی طرف سے ہتھیار مل رہے ہیں اس لیے ایران اسرائیل کو حماس پر حملوں کا منہ توڑ جواب دینے کیلیے حزب اللٰہ کو طاقت فراہم کر رہا ہے ایران نے حزب اللٰہ کو جو فتح 110 بلیسٹک میزائل دی ہے یہ کم فاصلے پر حملے کیلیے ایک بہترین ہتھیار ہے اس لیے یہ میزائل حزب اللٰہ کیلیے بہت مؤثر ثابت ہو رہی ہے اگر ایران نے حزب اللٰہ کو اسی طرح ہتھیاروں کی سپلائی جاری رکھی تو اسرائیلی فوج کا حزب اللٰہ اور حماس سے مقابلہ مشکل ہو جاۓ گا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+