یمن نے مار گرایا امریکہ کا ایم کیو 9 ڈرون
- 09, نومبر , 2023
نیوز ٹوڈے : یمن کے ایک فوجی کمانڈر یحییٰ ساری نےایک بیان جاری کیا ہے کہ انہوں نےاپنی فضائی سرحد میں امریکہ کے ایک ایم کیو 9 ریپر ڈرون کو مار گرایا ہے امریکی کمانڈر نے بیان میں کہا ہے کہ یہ ڈرون ہمارے فضائی علاقے میں چکر کاٹ رہا تھا اور یہ ڈرون ہماری فوج کی جاسوسی کر رہا تھا جس کو یمنی فوج نے مار گرایا ہے ایم کیو 9 امریکہ کا خطرناک ڈرون ہے اور اسرائیل غزہ پر فضائی حملوں کے دوران اسی ڈرون کو استعمال کر رہا ہے اس لیے اس ڈرون کی تباہی کی خبر سامنے آتے ہی یمن اور فلسطین میں خوشیاں منائی جانے لگیں کیونکہ اسرائیل امریکہ کے جن ہتھیاروں سے غزہ کو نشانہ بنا رہا ہے یمنی فوج کو اسے مار گرانا کوئی مشکل نہیں ۔
اس سے پہلے 2019 میں بھی یمنی فوج نے امریکہ کے اسی ایم کیو 9 ریپر کو مار گرایا تھا اب یہ خبر سامنے آتے ہی اسرائیل اور امریکہ کے ہاتھ پاؤں پھولنے لگے کیونکہ امریکہ کے خطرناک ہتھیار مغربی ایشیا میں ڈھیر ہونے لگے ہیں لیکن ایران کی میزائلوں اور ڈرونز کو نہ تو اسرائیل کا آئرن ڈوم گرا پایا اور نہ ہی یوکرین میں امریکہ کا پیٹریاٹ ڈیفینس سسٹم اور نہ ہی اب سعودی عرب میں تعینات امریکہ کا دفاعی سسٹم یمن سے داغی گئی میزائلوں اور ڈرونز کو روک پایا ہے اس طرح کی خبروں سے امریکہ کے دفاعی نظام اور عسکری طاقت پر سوال اٹھ رہے ہیں ۔
تبصرے